گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

بدھ 6 اگست 2025 18:31

گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئے علماء کرام کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر نے کہاکہ ملک میں امن وامان کیلئے تمام مکاتب فکر کواتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا۔ مولاناعبدالخبیرآزاد نے صوبے میں امن وامان کیلئے گورنر کے کردار کو سراہا۔