مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 6 اگست 2025 21:37

مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مالا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور گہرائی 61 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔