تعلیمی اداروں پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

بدھ 6 اگست 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت سکولوں پر قبضہ ختم کرنے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی او ای فیمیل، متعلقہ ڈی ڈی اوز اور انکروچمنٹ فوکل پرسن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ان سکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جہاں سرکاری تعلیمی اداروں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے فوری طور پر ان تمام سکولوں سے قبضہ ختم کروانے کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے قوم کا مستقبل سنوارنے کے مراکز ہیں اور ان پر کسی قسم کا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :