
سیلاب سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا ،بجلی کے بل معاف ،کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے‘ راجہ پرویز اشرف
منگل 23 ستمبر 2025 17:42

(جاری ہے)
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں،گھر اور فصلیں تباہ،جانور بہہ گئے،اس نازک گھڑی میں ہم سب نے مل کر متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا اورمتاثرین کے پاس جا کر انے ے دکھ میں شریک ہونا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بڑی بہادر قوم ہے،2007کے زلزلے کی طرح اب متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہو گی۔پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی،کاشتکار کے حالات سب سے برے ہیں،کھیت اس قابل نہیں کہ وہاں کچھ بویا جا سکے۔پنجاب حکومت کا پیکج اچھی چیز ہے،ہماری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ناگہانی آفت کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اور دریائوں کے اصل راستے پر تجاوزات کو روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہی گی۔شہزاد سعید چیمہ نے مطالبہ کیا کہ کاشتکار کا چولہا اگلے تین برس تک جلانے کا بندوبست کرنا ہو گا۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ موجودہ حالات میں متاثرین کی جتنی بھی مدد کی جائے کم ہے،سیلاب زدہ علاقوں کی نہیں یہ ہم سب کی آزمائش ہے،فصلیں ختم،گھر پانی میں گھرے اور متاثرین بندوں پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں کے 6ماہ کے بل معاف کیے جائیں اورمتاثرہ کاشتکاروں کو کھاد بیج کے قرضے واپس کرنے میں ایک سال کا ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ کے فورم سے وزیر اعظم کے علم میں متاثرین کی مشکلات لائیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے‘ عظمی بخاری
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر شاندار آتش بازی کا انعقاد
-
گورنرسندھ کی خصوصی ہدایت پر گورنرہائوس میں عید میلاد النبی ﷺ کی 28ویں روحانی محفل کا انعقاد
-
سیلاب سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا ،بجلی کے بل معاف ،کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے‘ راجہ پرویز اشرف
-
وزیراعلیٰ کا رائیونڈ میں تین افراد کا سیوریج ڈسپوزل کنویں میںڈوب کر جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات پر اظہار افسوس
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد
-
سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم تباہ
-
ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے باقاعدہ طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ہلال احمر خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین کی ملاقات
-
جنرل ہسپتال میں درد کم کرنے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ کلینک کا افتتاح
-
بی آئی ایس پی غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد جاری ہے،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.