Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا سے ہلال احمر خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین کی ملاقات

منگل 23 ستمبر 2025 17:17

گورنر خیبرپختونخوا  سے ہلال احمر خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہلال احمر خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا کو باجوڑ میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر گورنر نے متوقع دورہ باجوڑ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات