جارجیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، اموات ہونے کی اطلاعات

فوجی اڈے میں حملہ آور کی موجودگی کا انکشاف، پورے علاقے میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اگست 2025 21:44

جارجیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، اموات ہونے کی اطلاعات
فورٹ سٹیورٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) جارجیا میں امریکی فوجی اڈے پر مبینہ حملہ، اموات ہونے کی اطلاعات، فوجی اڈے میں حملہ آور کی موجودگی کا انکشاف، پورے علاقے میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں قائم امریکا کے بڑے فوجی اڈوں میں سے ایک پر ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارجیا کے علاقے فورٹ سٹیورٹ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر مبینہ حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے نیتجے میں اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کے بعد پورے علاقے میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے، سیکورٹی ٹیموں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوجی اڈے کے اندر موجود حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے گورنر نے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں اموات ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم تاحال اموات کی تعداد سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔