پنجاب پولیس کے افسر کا اعزاز، ایس ایس پی رانا شعیب محمودکی 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں اول پوزیشن

بدھ 6 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ایس ایس پی رانا شعیب محمودنے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایس ایس پی رانا شعیب محمود نے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ایس ایس پی رانا شعیب محمود چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی رانا شعیب محمود کو مبارکباد دی اور شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے تعریفی لیٹر سے بھی نوازا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایس پی رانا شعیب محمود نے 37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کو کامیابی سے مکمل کیا۔غیر معمولی کامیابیاں پنجاب پولیس کے افسران کی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کی عکاسی کرتی ہیں۔ 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں مختلف محکموں کے مجموعی طور پر 42افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :