فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں اغوا کار ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا

بدھ 6 اگست 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں اغوا کار ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے کارروائی کرکے اغواء کار ملزمان گلزار اور شاہد کو گرفتار کرکے مغوی عبدالغفار کو بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ انسپکٹر آفتاب احمد نے ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں اغوا کارملزمان گلزار اور شاہد کو گرفتار کیا۔

ملزمان نےپیسوں کے مطالبہ کی غرض سے عبدالغفار نامی شہری کو لاری اڈا سے اغوا کیاتھا۔تھانہ ستیانہ پولیس نےمغوی کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور کارروائی کا آغاز کیا تھا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔