این ڈی ایم اے کا شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری،متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاریوں اور اقدامات کی ہدایت

بدھ 6 اگست 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 6 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاریوں اور اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسی طرح کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بھی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں اور اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے اجتناب کریں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔ این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :