کیرن خچانوف ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف کو ہرا کر کینیڈین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 7 اگست 2025 08:20

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) روس کے نامور ٹینس سٹار کیرن خچانوف اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔29 سالہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 28 سالہ جرمنی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف کے خلاف 1-2 سیٹس سےکامیابی حاصل کی اور ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہےجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 29 سالہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف کو 3-6، 6-4 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932