پیاف کا ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سے قبل تاجروں سے مشاورت کو لازمی قرار دینے کا خیر مقدم

جمعرات 7 اگست 2025 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سے قبل تاجروں سے مشاورت کو لازمی قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ ایف بی آر اپنا اعتماد بحال کرے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو آپریشنزکی جانب سے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کے بغیر کسی بھی تاجر کے خلاف تحقیقات کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے ۔متعلقہ زون سے کاروباری برادری کے دو نمائندوں کی موجودگی تاجروں کے خلاف کسی بھی غیر ضروری دبا ئویا کارروائی سے بچا ئوکی ضمانت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمشنر کی منظوری سے قبل تحقیقات شروع نہ کرنے اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعدممبر ان لینڈ ریو نیو آپریشنز کی اجازت تک کمشنر کو کارروائی سے روکنے کا اقدام بھی قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو لا محدود اختیارات کی وجہ سے کاروباری افراد میں شدید تشویش پائی جاتی تھی ، ایف بی آر کا مذکورہ اقدام خوف و ہراس کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ اپیل ہے کہ بلا جواز نوٹسز کا سلسلہ بھی روکا جائے کیونکہ بہت سے نوٹسز کے ٹائٹل غلط ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تاجر وں کو ذہنی اذیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :