فٹنس مسائل ،نیوزی لینڈ کے ول او رورکے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

سالہ تیز گیند باز ول اورورکے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

جمعرات 7 اگست 2025 12:00

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ول اورور کے فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور ا?خری ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔24 سالہ تیز گیند باز ول اورورکے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ سے قبل تیز گیند باز آل راؤنڈر نیتھن سمتھ کو پیٹ میں تکلیف کے باعث کھو چکا ہے اور تیز گیند باز آل راؤنڈر زکیری فولکس کو نیتھن سمتھ کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ول اورورکے کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر بین لسٹر کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم بھی کندھے کی انجری کی وجہ سے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے تھے ان کی جگہ مچل سینٹنر نے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے تaھے اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ٹام لیتھم 7 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوتے ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور ا?خری میچ کل (جمعرات سی) 11 اگست تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :