فرانسیسی سائیکلسٹ پال لاپیرانے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

جمعرات 7 اگست 2025 12:37

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)فرانس کی25 سالہ سائیکلسٹ پال لاپیرا نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2025کا دوسرا مرحلہ جیت لیا،اس طرح انہوں نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 82 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے پولینڈ میں ہوٹل گلوبیوسکی کارپکزسے کارپکزتک 149.4کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

فرانس کیسائیکلسٹ پال لاپیرا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے 23 سالہ سائیکلسٹ میتھیاس ویسک کوشکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، میتھیاس ویسک ریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 30 سالہ مناکو کے سائیکل سوار وکٹر لینگلوٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی کے ساتھ نیدرلینڈزکے سائیکلسٹ اولاو کویج نے یلو جرسی حاصل کی تھی جو فرانس کے سائیکل سوار نے دوسرا مرحلہ جیتنے کے ساتھ اولاو کویج سے یلوجرسی چھین لی ہے۔ یہ ریس 7 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1075.9کلو میٹر کا سفر طے کریں گے، ریس 10 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :