جوسیلسبری اور نیل سکوپسکی کینیڈین اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 7 اگست 2025 14:03

جوسیلسبری اور نیل سکوپسکی  کینیڈین اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے  ..
مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی سکستھ سیڈڈجوڑی اے ٹی پی کینیڈین ا وپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی سکستھ سیڈڈجوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی میکسیمو گونزالیزاور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جوسیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی سکستھ سیڈڈجوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی میکسیمو گونزالیزاور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ،جہاں فاتح برطانوی جوڑی کا مقابلہ جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ہم وطن برطانوی جوڑی سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :