چیئرمین رابطہ کمیٹی میجر سردار نصراللہ خان کا یومِ نیلہ بٹ کے سلسلے میں حلقہ دھیرکوٹ کا دورہ، ٹور پروگرام کا شیڈول جاری

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

مظفرآباد/دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)مسلم کانفرنس نے یوم نیلہ بٹ کی تیاریوں میں عوامی راطبہ مہم کا آغاز کر دیا،یومِ نیلہ بٹ کی تقریبات کے سلسلے میں چیئرمین رابطہ کمیٹی مسلم کانفرنس، میجر (ر) سردار نصراللہ خان نے حلقہ دھیرکوٹ کا تفصیلی دورہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں ان کے ٹور پروگرام کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 7اگست کو بمقام ہنس چوکی،رنگلہ ،سندری یوسی ملوٹ ،چناٹ ،یوسی ملوٹ،8اگست کو جہالہ ،ریالہ مکھیالہ ،پوٹھ ،مقامی انتظامیہ کمیٹی بمقام نیلہ بٹ ،9اگست کو بڈھیارون،سنگوھ،کنیاٹی،سہرکوٹلی میںیوم نیلہ بٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔ترجمان رابطہ کمیٹی کے مطابق میجر سردار نصراللہ خان 7اگست 2025 کو صبح 10 بجے دھیرکوٹ پہنچیں گے جہاں مسلم کانفرنس کے ضلعی، تحصیل اور یوسی سطح کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ یومِ نیلہ بٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔شیڈول کے مطابق وہ دھیرکوٹ شہر، بسری، چکار، رتنیٹہ، چھنی، لوئر چپراڑ، اور بنواہ کا دورہ کریں گے، جہاں مقامی قیادت سے مشاورت اور تقریبات کی منصوبہ بندی پر بریفنگ لیں گے۔علاوہ ازیں وہ حلقے کے بزرگ کارکنان سے ملاقات اور نیلہ بٹ کی تحریک میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

میجر سردار نصراللہ خان نے کہا ہے کہ نیلہ بٹ صرف ایک مقام نہیں بلکہ یہ ہماری قومی غیرت، حریت اور آزادی کی علامت ہے۔ 11 اگست کا دن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جسے شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین کے دورے کے دوران بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور یومِ نیلہ بٹ کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے منظم انداز میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :