گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام کا انٹرمیڈیٹ سال اول کیلئے داخلہ مہم جاری

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام کا انٹرمیڈیٹ سال اول کیلئے داخلہ مہم جاری ہے۔ معیاری درس و تدریس کے لیے ماہر اساتذہ دستیاب ہیں۔دور دراز سے داخلہ لینے والی طالبات کیلئے مفت ہاسٹل جبکہ قرب وجوار کی طالبات کے لیے بس سروس بھی دستیاب ہے۔ شعبہ سائنس کی طالبات کیلئے جدید لیبارٹری موجود ہے۔

طالبات کیلئے کمپیوٹرلیب، وسیع و عریض عمارت، کشادہ گراؤنڈ اور سیکورٹی کاموثر انتظام ہے۔ تمام خواہشمند طالبات کے لیے جدید کمپیوٹر لیب جہاں ماہر انسٹرکٹر کی زیر نگرانی طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تین تین ماہ کاکورس بھی کرسکیں گی۔ادارہ گرلز ڈگری کالج میں لائبریری کی سہولت بھی ہے۔ تعلیمی خصوصیات کیساتھ سال2025/26 کیلئے ایف اے سال اؤل کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام کی باضابطہ داخلہ مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع نیلم کے ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں خواتین کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام میں ایف اے سال 2025/26 کے داخلے جاری ہیں جن کے لیے بینرز،پمفلٹ پبلک مقامات پر آویزاں ہیں۔ ادارہ سربراہ نے ایسے والدین جن کی بیٹیاں میٹرک میں کامیاب ہوئی ہیں کو نمایاں خصوصیات کے حامل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام میں داخلہ لینے کی آگاہی مہم شروع کررکھی ہے۔