برینڈن ٹیلر 21ویں صدی میں ڈیبیو کرنیوالے پلیئرز کی فہرست میں طویل ترین ٹیسٹ کیریئر کے حامل کھلاڑی بن گئے

مجموعی طور پر یہ اب تک کا 12 واں طویل ترین ٹیسٹ کیریئر بن گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 اگست 2025 14:30

برینڈن ٹیلر 21ویں صدی میں ڈیبیو کرنیوالے پلیئرز کی فہرست میں طویل ترین ..
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اگست 2025ء ) سابق زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے 21ویں صدی میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں سب سے طویل ٹیسٹ کیریئر رکھنے والوں کی فہرست میں جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کیریئر 21 سال 51 دن پر محیط تھا جب کہ 39 سالہ برینڈن ٹیلر جب آج نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ شرکت کے لیے میدان میں اترے تو ان کا ٹیسٹ کیریئر 21 سال 91 دن کا ہوگیا۔

 
مجموعی طور پر یہ اب تک کا 12 واں طویل ترین ٹیسٹ کیریئر بن گیا ہے۔ 
کرکٹ کی دنیا میں برینڈن ٹیلر کبھی زمبابوے کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے تھے۔ وہ ایک ایسا بیٹسمین تھا جس نے دنیا کے کئی بڑے باؤلرز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، ہر کوئی سمجھتا تھا کہ وہ ایک لیجنڈ کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کرے گا، ایک سچا جینٹل مین، جسے زمبابوے کبھی نہیں بھولے گا۔

(جاری ہے)

 
کیریئر کے آخری موڑ پر برینڈن ٹیلر نشے کا شکار ہوگئے۔ 
پھر ایک دن بیرون ملک، اُنہیں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا گیا اور یوں وہ جال میں پھنس گئے۔ مجبوراً فکسنگ کی رقم قبول کی اور وہ وقت آ گیا جب ICC نے اُن پر ساڑھے 3 سال کی پابندی لگا دی۔ 
یہ ساڑھے 3 سال اُن کی زندگی کے سب سے تاریک دن تھے۔ تنہائی، پچھتاوے اور خاموشی، مگر اسی خاموشی میں ایک نیا برینڈن ٹیلر پیدا ہو رہا تھا، ایسا شخص جو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہے، اور خود کو بہتر بنانے کی سچی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :