ماں کا دودھ بچے کی پہلی مکمل غذا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرباغ

جمعرات 7 اگست 2025 18:31

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن گردیزی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزرا فیاض نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی پہلی مکمل غذا ہے،چودہ سو سال قبل حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کے دودھ کی افادیت پر واضح طور پر روشنی ڈالی، جو آج کے سائنسی دور میں بھی مکمل اور متوازن غذا کے طور پر تسلیم کیا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماں کا دودھ بچے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کے عنوان سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ڈپٹی مئیر افراز گردیزی،محترمہ طاہرہ بتول،مولانا ظہور اللہ شاہ،سردار رضوان،سید نصیر گردیزی،ڈاکٹر نورالصباء،غزل فاروق،ودیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، سول سوسائٹی اور مختلف اداروں کے افسران و نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ، ماں کا دودھ بچے کے لیے پہلی اور مکمل غذا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے نہ صرف پہلی مکمل غذا ہے بلکہ قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک بے مثال نعمت بھی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :