گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام میں انٹرمیڈیٹ سال اؤل کیلئے داخلہ جاری

جمعرات 7 اگست 2025 22:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام میں انٹرمیڈیٹ سال اؤل کیلئے داخلہ جاری ہے۔ کالج سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع نیلم کے ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں خواتین کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ایف اے سال 2025/26 کے داخلے جاری ہیں جن کے لیے بینرز،پمفلٹ پبلک مقامات پر آویزاں ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ سربراہ نے ایسے والدین جن کی بیٹیاں میٹرک میں کامیاب ہوئی ہیں،ان کو نمایاں خصوصیات کے حامل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھ مقام میں داخلہ لینے کی آگاہی مہم شروع کررکھی ہے۔