وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 15 چھٹیوں کا اضافہ کردیا

سرکاری ونجی سکول 15 اگست کی بجائے اب یکم ستمبر سے کھلیں گے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اگست 2025 19:30

وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 15 چھٹیوں کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء) وزیرتعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا، سرکاری و نجی سکول 14 اگست کی بجائے اب یکم ستمبر سے کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایکس پر اپنے پیغام میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون تا 14 اگست تک کی گئی تھیں۔ 
سکولوں کو چھٹیوں کے بعد 15 اگست کو اوپن ہونا تھا۔ لیکن اب وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس اور فیس بک پر اپنے پیغام میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔