ژ*مارکیٹ میں ٹماٹر، پیاز اور ادرک کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزیاں بھی مہنگی

م*پھلوں میں کیلا 110، انگور 155، سبزیوں میں ٹماٹر 240، ادرک 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

جمعرات 7 اگست 2025 23:36

1لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں 07 اگست 2025 کو پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، تاہم ادرک، لہسن، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں نے عوام کی جیبوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔پھلوں کی قیمتیں معتدل نظر آئیں، تاہم بعض اقسام مہنگی رہیں۔ کھجور 190 سے 270 روپے فی کلو، امرود 75 روپے، پپیتا 220 روپے، انگور 155 روپے، چیکو 160 روپے، کیلا 110 روپے درجن سیب کالا (پہاڑی) 245 روپے فی کلوقیمت فروخت رہی ۔

(جاری ہے)

سبزیوںمیں ٹماٹر 240 روپے، پیاز 220 روپے، ادرک 500 روپے، لہسن 440 روپے، شملہ مرچ 335 روپے، سبز مرچ 120 روپے، کریلا 260 روپے، مٹر 110 روپے، گھیا کدو 55 روپے، حلوہ کدو 91 روپے، آلو 35، شلجم 32، مولی 25، پھول گوبھی 35، بند گوبھی 21 روپے فی کلو، پالک اور دھنیا بالترتیب 40، 40 روپے، لیموں (چائنہ) 70 روپے، اروی 100، مونگرے 95، بینگن 80، میتھی 80، کھیرا 60 روپے قیمت فروخت رہی ۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :