پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 1,47,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

جمعہ 15 اگست 2025 12:03

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 1,47,000 پوائنٹس کی حد دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز، کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,47,156 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مارکیٹ 476 پوائنٹس کمی کے بعد 1,46,529 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت سرمایہ کاری رجحان کے باعث ایک لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔