G12ویں ورلڈ گیمز 2025 چینگڈو میں شروع

mتین پاکستانی ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

> چینگڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) چین کے صوبہ سیچوان کے شہر چینگڈو میں 12ویں ورلڈ گیمز 2025 شروع ہو گئیں ، تین پاکستانی ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے منطابق ان گیارہ روزہ مقابلوں کا اہتمام انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (IWGA) کے تحت کیا جا رہا ہے، جو 17 اگست تک جاری رہیں گے اور غیر اولمپک کھیلوں کی دلچسپ جھلک پیش کریں گے۔

اس سال ورلڈ گیمز کے انعقاد کے لیے چین کے مرکزی علاقے کی میزبانی ایک تاریخی سنگ میل ہے۔۔ واضح رہے کہ 1981 میں ورلڈ گیمز کے آغاز کے بعد یہ تیسری بار ہے کہ ایشیا میں ان مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ چینگڈو، جو کہ صوبہ سیچوان کا دارالحکومت ہے، اپنی دیو ہیکل پانڈا بریڈنگ ریسرچ بیس اور روایتی و جدید ثقافت کے حسین امتزاج کے لیے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ اکنامک نیٹ کے منطابق دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے 4,000 سے زیادہ ایتھلیٹس 34 کھیلوں، 60 شعبہ جات اور 256 ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں، جو عالمی ٹیلنٹ کا زبردست مظاہرہ ہوگا۔ پاکستان کا دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوگا جن میں اسکواش بھی شامل ہے، جو ملک کے مضبوط ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے منطابق چینگڈو میں پاکستانی قونصل جنرل تنویر اے بھٹی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور منتظمین کی شاندار تیاریوں اور عالمی معیار کی سہولیات کو سراہا۔

جیسے جیسے مقابلے آگے بڑھیں گے، تمام نگاہیں پاکستانی کھلاڑیوں پر مرکوز ہوں گی جو عالمی اسٹیج پر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔انہوں نے چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو میں کہا کہ میں اس شاندار ایونٹ کی میزبانی پر منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ افتتاحی تقریب میں شرکت اور اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اللہ کرے ان کی محنت، لگن اور جذبہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے اور آئندہ نسلوں کو کھیلوں میں کامیابی کی ترغیب دے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے منطابق انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ گیمز پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے، عوامی روابط کو مضبوط بنانے، اور کھیل و نوجوانوں کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے سنہری موقع فراہم کرتے ہی