شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت

جمعہ 8 اگست 2025 12:11

شہدا  قوم کے محسن اور ہیرو  ہیں  ، سپیکر قومی اسمبلی   کا  میجر طفیل محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے 1958 میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جامِ شہادت نوش کیا اور جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے میجر طفیل شہید (نشان حیدر ) کی 67 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کو ان کی67 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔قوم اپنے اس بہادر ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے،شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔