رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت

بانی کے بیٹوں کے ویزوں میں کوئی رکاوٹ نہیں، کوئی مسئلہ آرہا تو سپیکر کے پاس آجائیں ،مشیروزیراعظم

جمعہ 8 اگست 2025 14:56

رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)مشیروزیراعظم رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وزیراعظم نے تو اپوزیشن کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دی ہوئی ہے، وزیراعظم نے تو کہا ہے ملک کی بہتری کیلئے آپس میں بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بانی کے بیٹوں کے ویزوں میں کوئی رکاوٹ نہیں، اگر کوئی مسئلہ آرہا ہے تو سپیکر کے پاس آجائیں حل کرا دیں گے، سپیکر آفس میں وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے، ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بائیکاٹ سے معاملات نہیں سنبھلتے، سسٹم میں رہ کر ہی جدوجہد کی جاسکتی ہے، خواجہ آصف کی بات پر کسی کو برا نہیں منانا چاہئے، وائٹ کالر کرائم میں لوگ کہاں ثبوت چھوڑتے ہیں۔