گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا چشمہ لاکے‘‘ ریلیز کردیاگیا

جمعہ 8 اگست 2025 12:29

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) معروف گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو’’کالا چشمہ لاکے‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیوکو گذشتہ روز ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری وکمپوزیشن ممتاز علی کی ہے جبکہ اس کا میوزک توقیرناصر دھیرونے ترتیب دیاہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن حسن بن حیات نے دی ہے۔

ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا’’کالا چشمہ لاکے‘‘ اس وقت سوشل میڈیا پر وائریل ہو چکاہے اس کی ٹک ٹاک پر درجنوں ویڈیوز بن چکی ہیں۔ممتاز علی نے بتایاکہ اس وقت ان کی چار ویڈیوز ریلیز ہوچکی ہیں اور ابھی بہت ساری ویڈیوز مکمل کی جارہی ہیں جو یکے بعد دیگر ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی جائینگی۔