لاہور میں سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ،مقدمہ درج

منگل 2 ستمبر 2025 22:58

لاہور میں سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ،مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع ایک پنجابی تھیٹر میں سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی مدعیت سٹیج آرٹسٹ اقراء نے درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران اداکارہ کو تھپڑ مارا اور شور شرابہ ہونے پر پستول نکال کر زمین پر فائر کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم نے اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :