آن لائن جوئے کی تشہیر، معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

منگل 2 ستمبر 2025 22:58

آن لائن جوئے کی تشہیر، معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کے خلاف گھیرا مزید تنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) آن لائن جوئے کی غیر قانونی تشہیر سے متعلق جاری تحقیقات میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے اور اب معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کا نام بھی ریڈار پر آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر آن لائن جوئے اور بیٹنگ ویب سائٹس کی پروموشن کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مناہل ملک کی بعض ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس زیرِ تفتیش ہیں، جن میں مبینہ طور پر غیر قانونی جوئے کی تشہیر کی گئی تھی۔