ٹنڈومحمدخان ،جشن آزادی کے سلسلے میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں شطرنج کے کھیل کا انعقاد

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس ٹنڈومحمدخان کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں شطرنج کے کھیل کا انعقاد کیا گیا۔کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف خان اور یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس کے چانسلر ڈاکٹر اقبال میمن نے کیا ۔ کے انڈور مقابلوں میں شطرنج کے مقابلے ہوئے جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا، شطرنج کے مقابلوں میں رفیق خان عباسی ، ڈاکٹر عاصم ، ڈاکٹر سعد ، ڈاکٹر اویس ، ڈاکٹر ابوبکر نے کامیابی حاصل کی۔

انڈس میڈیکل کالج و یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس کے چانسلر ڈاکٹر اقبال میمن، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان یوسف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شطرنج ایک قدیم اور باوقار کھیل ہے جو دنیا بھر میں ذہنی مشق، حکمت اور حکمت عملی کا مظہر سمجھا جاتا ہے، یہ صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ایک ایسا فن ہے جو انسانی دماغ کو چوکنا، متحرک اور منطقی سوچ کی تربیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شطرنج کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ دماغی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، یہ کھیل انسان کو صبر، توجہ، فیصلہ سازی، تجزیہ، پیش بینی، اور منصوبہ بندی سکھاتا ہے، شطرنج کھیلنے والے افراد تعلیمی میدان میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں کیونکہ ان کی یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔\378