سماہنی ،مرحوم راجہ عزیز خان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

مرحوم راجہ عزیز خان کے چہلم کے موقع پر ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)مرحوم راجہ عزیز خان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب، مرحوم کی سماجی خدمات،مدرسہ و مسجد کے لیے زمین وقف کرنے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔ محکمہ اطلاعات کے ہیڈ کلرک راجہ کرامت عزیز کے والد محترم مرحوم راجہ عزیز خان کے چہلم کے موقع پر ایک روح پرور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میں عزیز و اقارب، اہلِ محلہ، سرکاری و غیر سرکاری شخصیات، علماء کرام اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کی طرف سے مسجد اور مدرسہ کی تعمیر کے لیے وقف کی گئی زمین کو ایک عظیم صدقہ جاریہ قرار دیا اور مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی اداروں کے قیام کے لیے زمین کا وقف کرنا نہ صرف نیک عمل ہے بلکہ یہ قیامت تک جاری رہنے والا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم راجہ عزیز خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔