مظفرآباد ،محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ حسن قراة، نعت خوانی، تقاریر کا انعقاد

جامع مسجد شریف حمام والی کے مدرسہ رابعہ البنات کی طالبات کی شاندار کامیابی ،حسن قراة، تقاریر اور نعتیہ مقابلہ میں اول پوزیشن

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ حسن قراة، نعت خوانی، تقاریر کا انعقاد جامع مسجد شریف حمام والی کے مدرسہ رابعہ البنات کی طالبات کی شاندار کامیابی حسن قراة، تقاریر اور نعتیہ مقابلہ میں اول پوزیشن۔اہل محلہ و والدین کی جانب سے انتظامیہ مسجد کمیٹی و منتظمین ادارہ کو مبارکباد-محکمہ مذہبی امور کی جانب سے گزشتہ دنوں تحصیل کی سطح پر مختلف مدارس سکولز و دینی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان حسن قراة بنت خوانی، تقاریر وغیرہ کے مختلف کیبیکریز کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔

مختلف مقابلوں کے جانچنے کیلئے جید قراء حضرات، خطباء ونعت خوان حضرات کو بطور جج مقر رکیا گیا۔ مقابلوں میں مختلف دینی اداروں،سکولز کے سینکڑوں طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان مقابلہ جات میں جامع مسجد شریف حمام والی کے مدرسہ رابعہ البنات کی طالبات نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ 16 سال سے زائد عمرکی قاریات کے مقابلہ میں مدرسہ رابعہ البنات کی قاریہ کرن بنت عبد القیوم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ 16 سال سے کم عمر کی قاریات کے مقابلہ میں مدرسہ رابعہ البنات کی طالبات زینب بنت اعجاز اور عائشہ بنت عبدالطیف نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 16 سال سے کم عمر کی طالبات کے تقاریری کے مقابلہ میں مدرسہ رابعہ البنات کی طالبہ نیہا مستحسن دختر مستحسن شریف قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 16 سال سے زائد عمر کی طالبات کے تقریری مقابلہ میں مدرسہ رابعہ البنات کی طالبہ عیشا زاہد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس طرح 16 سال سے زائد عمر کی طالبات کے نعت خوانی کے مقابلہ میں مدرسہ رابعہ البنات کی طالبہ منیبہ حمید بنت عبد الحمید نے اول پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر اہل محلہ، والدین نے ادارہ کے منتظمین، انتظامیہ مسجد کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ محکمہ مذہبی امور کی جانب سے کامیاب طلباء / طالبات کے درمیان اب ضلعی سطح پر مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :