اٹک پولیس نے ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں کرکے 11منشیات فروش گرفتار کر لئے

جمعہ 8 اگست 2025 18:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) اٹک پولیس نے ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں کرکے 11منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ چرس، ہیروئن ، آئس اور شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد پرویز خان نے احمد شاہ ولد جمعہ گل سکنہ میلاد نگر حسن ابدال سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں تھانہ سٹٰ حسن ابدال کے سب انسپکٹر خرم شہزاد نے دوران گشت و تلاشی ایک شخص قدامہ ولد شکیل سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔

دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی خالد محمود نے ارسلان خان ولد مقبول خان سکنہ ترکھانہ موہڑہ حسن ابدال سے 2 کلو چرس برآمد ہونے پر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے کے خلاف نیو ائیر پورٹ پولیس نے دو کاروائیاں کرتے ہوئے فیضان خان ولد رب نواز خان سکنہ قطبال سے 600 گرام چرس جبکہ محمد عرفان ولد محمد افضل سکنہ قطبال سے 1200 گرام چرس برآمدکرلیا ۔ ملزمان کو لاکپ کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔\378