سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی حفظ قرآن کریم مقابلہ 9 اگست کو ہو گا

جمعہ 8 اگست 2025 18:53

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں 45 ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن کریم، حفظ، تلاوت اور تفسیر کا مقابلہ 9 اگست کو مکہ مکرمہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ مقابلہ سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے 128 ممالک سے حفاظ کرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی مقابلہ وزارت کے لئے اعزاز ہے جو ہر سال دنیا بھر سے منتخب حفاظ کو مسجد الحرام میں جمع کرتا ہے۔