
یمنی صدارتی کونسل کے رکن کا حوثیوں کے الشباب اور القاعدہ سے تعاون پر انتباہ
حوثیوں اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان غیر علانیہ اتحاد پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،عیدروس الزبیدی
جمعہ 8 اگست 2025 18:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا آج ہم حوثی ملیشیا اور خطے میں موجود شدت پسند و دہشت گرد تنظیموں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دیکھ رہے ہیں۔
اگر اس اتحاد کا مقابلہ نہ کیا گیا تو یہ علاقائی اور عالمی سلامتی، بالخصوص بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے لیے ایک حقیقی خطرہ بن جائے گا۔الزبیدی نے یمن اور صومالیہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے، اسٹریٹجک سمندری گزرگاہوں کے تحفظ، اسمگلنگ، بحری قزاقی اور ہتھیاروں کی ترسیل جیسی سرگرمیوں کو روکنے کی اپیل کی، جو خطے میں افراتفری کے ایجنڈے کی تکمیل کرتی ہیں۔ملاقات میں افریقی بر اعظم سے غیر قانونی ہجرت کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ الزبیدی نے صوبہ ابین کے ساحل پر پیش آنے والے اس الم ناک واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا، جس میں درجنوں غیر قانونی مہاجرین کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ یہ سانحے انسانی اور سکیورٹی ذمہ داری لینے پر مجبور کرتے ہیں اور ضرورت ہے کہ مہاجرین کی مشکلات کم کرنے اور انہیں اسمگلنگ نیٹ ورکوں اور انتہا پسند تنظیموں کے ہاتھوں استحصال سے بچانے کے لیے فوری اور پائے دار حل نکالے جائیں۔الزبیدی نے بر اعظم افریقا کے ممالک کے ساتھ رابطے میں رہ کر ساحلی اور سرحدی نگرانی کو فعال کرنے، پناہ گزینوں کے لیے عارضی انسانی مراکز قائم کرنے اور انھیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانونی تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کینیڈا کے شہر سرے میں ’خالصتان ایمبیسی‘ قائم کر دی گئی
-
برطانیہ میں قتل کیے گئے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا
-
آذربائیجان اور آرمینیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کر دیا
-
نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، آبادیوں کو انخلا کا حکم
-
غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، امریکا
-
ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا
-
روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ
-
راہول گاندھی نے نریندر مودی کی انتخابی جیت پر سوال اٹھا دیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں
-
صرف 1 دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے 50 ارب ڈالرز نکال لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.