ڈاکٹرشاہدہ خلیق کی زیر صدات آزادجموں وکشمیریونیورسٹی مظفرآبادکے پانچویں بورڈ آف سٹڈیز کااجلاس

جمعہ 8 اگست 2025 23:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ڈیپارٹمنٹ آف ماس کیمونیکیش آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے پانچویں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس سربراہ شعبہ ڈاکٹر شاہدہ خلیق کی زیر صدارت جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹیڈیز ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر ماجدالغفار، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض، ڈین سوشل سائنسز آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری،رجسٹرار ڈاکٹر سادت حنیف ڈار، ڈاکٹر جاوید اقبال،انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ محمد سہیل خان،برہان بخاری ودیگر نے شرکت کی۔

بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ جس میں بورڈ آف اسٹڈیز کے چوتھے اجلاس کی روئیداد کی منظوری، پروگرام لرننگ آوٹ پٹ کی منظوری، بی ایس ماس کمیونیکیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے داخلے کے لیے شرائط و ضوابط، 2023-27 سے پہلے کے تعلیمی سیشنز کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری/بی ایس ایگزٹ فریم ورک کی منظوری، شعبہ ماس کیمونیکیش کے لیے الگ مونوگرام کی منظوری، بی ایس ماس کمیونیکیشن کے لیے اسکیم آف اسٹڈیز اور کورس کے خاکہ کی منظوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ شعبہ ماس کیمونیکیش ڈاکٹر شاہدہ خلیق نے کہا کہ آزادکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ماس کیمونیکیش کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اس میں جدید کورسز شامل کیے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات معاشرے میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔

ہم کورس ورک کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل سکلز کی بہتری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی جہتیں یکسر تبدیل ہو چکی ہیں جدید میڈیا نے روایتی میڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایسے میں میڈیا اخلاقیات پر عمل کرنا بھی ناگزیر ہو چکا ہے۔ ہم اپنے طالبہ و طالبات کو اخلاقیات کے حوالہ سے تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ کل عملی زندگی میں اس پر عمل کر کے مثبت صحافت کو فروغ دے سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین شعبہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹیڈیز ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈاکٹر ماجد الغفار نے کہا کہ آزادکشمیر یونیورسٹی کا شعبہ کیمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کر رہا ہے۔ وقت کے تقاضوں کے مطابق کورسز نصاب میں شامل کیے جا رہے ہیں جس سے طلبہ وطالبات کو عملی زندگی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی نے بورڈ آف سٹیڈیز کا ایجنڈا تیار کرتے ہوئے انتہائی محنت سے کام کیا ہے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی آپ کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے لیے تیار ہے۔ جن شعبوں میں آپ کو مسائل ہیں ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض نے کہا کہ آج کا بورڈ آف سٹڈیز کے 6 نکاتی ایجنڈا پر اتفاق ہے۔

ہم سب نے مل کر اپنے تعلیمی نظام اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ملک بھر میں ماس کیمونیکیش کا نصاب وقت اور میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کیمونیکیش اینڈ میڈیا سٹڈیز ہزار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ماجد الغفار نے سربراہ شعبہ ماس کیمونیکیش آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد ڈاکٹر شاہدہ خلیق اور فیکلٹی ممبران کو اپنی کتاب ''براڈکاسٹ جرنلزم'' بھی دی۔

متعلقہ عنوان :