پرائس کنٹرول کمیٹی پشاور کی کارروائی، 36افرادگرفتار،8دکانیں سیل

جمعہ 8 اگست 2025 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے36افرادکوگرفتارکر کے8دکانوں کوسیل کردیا ۔ پرائس کنٹرول کی ٹیموں نے نواں کلی، ائیرپورٹ روڈ، گوالمنڈی چوک، جناح ٹاون، سریاب روڈ، بھوسہ منڈی، و دیگر علاقوں میں قصابوں، تندوروں ، جنرل سٹورز، چکن شاپس اور بیکریوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے قصابوں ، تندوروں ، جنرل سٹوروں، بیکریوں اور منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 114 دکانوں کا معائنہ کیا، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 36 افراد کو گرفتار کرکے اس میں 19 افراد کو جیل بھجوا دئیےجبکہ 8 دکانیں،19 منی پیٹرول پمپ سیل کردئیے گئے۔ کارروائیاں سپیشل مجسٹریٹ سٹی لیاقت علی جتوئی، سپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ اور سپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی زیر نگرانی ہوئی۔