ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد کی زیر صدارت انچارج انوسٹی گیشنز کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ

ہفتہ 9 اگست 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد سردار جہانگیر خان کی زیر صدارت انچارج انوسٹی گیشنز کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات میں جلد از جلد تفتیش کے عمل کو مکمل/ یکطرف کر کے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے عدالت سے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جانے کی ہدایت کی گئی ، دیگر ای طرح بروقت عبوری چالان جمع کروائے جانے، پینڈنگ امثالاجات و مترضہ امثالاجات کو جلد از جلد دور کر کے اعتراضات واپس پراسیکیوشن برانچ کو بجھوائیں تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ساتھ ہی مفرور ملزمان/ پی او، ایس کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر سردار جہانگیر خان نے کہاکہ تفتیش کسی بھی مقدمہ کی اہم کڑی ہے لہذا ہمارا نصب العین یہ ہے کی شعبہ تفتیش کو بہتر سے بہترین بنائیں اور اچھی اور غیر جانبدارانہ تفتیش کو اپنا شعار بنا کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک اور سائلین کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :