انسدادِ ڈینگی مہم ،تمام محکمہ جات کو مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت

کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،عوامی شمولیت کو مزید بڑھایا جائے ‘ خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 9 اگست 2025 13:40

انسدادِ ڈینگی مہم ،تمام محکمہ جات کو مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر راولپنڈی میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلمان غنی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر کو بریفننگ کے دوران بتایاگیاکہ رواں سال اب تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اورگھروں کی انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی کارروائیاں اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم جاری ہے،مہم کے دوران لاپرواہی برتنے اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر دو ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مہم میں طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو ’’لاروا ڈیٹیکشن‘‘کے لیے گھروں کا دورہ کر رہے ہیں اور عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کر رہے ہیں۔مشترکہ لاروا ڈی ٹیکشن ٹیم تشکیل دی جائیں گی اور کارروائی کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا ئے گا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انسدادِ ڈینگی مہم میں انتظامیہ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، تمام محکمہ جات کو مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شمولیت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :