
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے بجلی کے بے تحاشہ استعمال کے باعث پنجاب اسمبلی کی عمارت کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ
محمد علی
ہفتہ 9 اگست 2025
20:18

(جاری ہے)
صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اور وفاق کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنے حکومتی رہنماوں کیلئے خزانے کا منہ کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزیر اعلٰی مریم نواز سمیت، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزراء کو اب چھٹی کرنے کے باوجود تنخواہ ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزرا کو چھٹی کے دوران بھی تنخواہ اور الاؤنس دینے کی تیاری کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی پر الاؤنس دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر تیار کی گئی سمری میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر قانونی حق دینے کی شق شامل ہے۔ قانون میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے چھٹی کی مراعات اور الاؤنس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے بھی اپنی اتحادی جماعت ن لیگ کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق اور پنجاب کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد اب سندھ کے اراکین اسمبلی کیلئے بھی خزانے کے منہ کھول دیے گئے۔ جمعہ کے روز سندھ اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قادر شاہ کی صدارت میں ہوا جہاں صوبائی وزیرپارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل 2025 پیش کیا۔ وزیرپارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا مذکورہ بل ایوان میں بل کی مرحلہ وار منظوری دی گئی اور تمام اراکین اسمبلی نے بل کی متفقہ حمایت کی۔ یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب اسمبلیوں کے اراکین سمیت وزراء، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافہ کروا چکیں۔مزید اہم خبریں
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کرے، وولکر ترک
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کی مستحکم ترقی کا اعلامیہ منظور
-
گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر
-
غزہ پر قبضہ کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
-
ناگاساکی برسی: دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو آبادکاری میں عالمی توجہ کی ضرورت
-
ن لیگ کی ٹکٹ اب ’’ ہاٹ کیک ‘‘ بن چکی ہے، ہر نشست پر الیکشن کیلئے15، 15 امیدوار آگئے ہیں
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
-
جرمنی میں شرح پیدائش مسلسل کم کیوں ہو رہی ہے؟
-
فش فیڈ کے لیے مکھیوں کی بریڈنگ، کیوبا میں ترقی کرتا کاروبار
-
شہبازشریف نے کبھی کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا، چینی بحران کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.