Live Updates

ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں

عمران خان ان کیلئے بڑا خطرہ ہے اس لئے یہ اتحاد میں کسی رخنہ کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان اورپی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ اسپیس پیدا کریں اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لائیں۔ سابق وزیر فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 اگست 2025 23:15

ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 اگست 2025ء ) سیاسی رہنماء سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں،عمران خان ان کیلئے بڑا خطرہ ہے اس لئے یہ اتحاد میں کسی رخنہ کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اسپیس پیدا کریں اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لائیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ان کی مقبولیت وہاں پر ہی کھڑی ہے، اور اضافہ ہورہا ہے۔ مسئلہ پی ٹی آئی کا ہے۔ تحریک یا احتجاج بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے، لیکن پی ٹی آئی احتجاج میں کچھ حاصل کرنے کی اسٹریٹجی موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ورکرز کو خوف سے باہر کیسے نکالنا ہے، پی ٹی آئی کاسب سے بڑا المیہ کہ خود کو تنہا رکھا ہوا ہے، ایک طرف حکومت سے لڑائی پھر حکومتی جماعتوں کی شکلیں پسند نہیں، انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ میں بھی ان کی کوئی سہہ نہیں ہے، اپوزیشن کی ساری جماعتوں سے بھی لڑائی ہے،پی ٹی آئی اتنی سپر مین تو ہے نہیں ۔

عمران خان کی سیاسی طاقت اور مقبولیت ان کے بڑے فیصلے ہی ہیں، لیکن چوہدری پرویزالٰہی یا کوئی دوسرا اس طرح کے بڑے فیصلے نہیں لے سکتا۔ پی ٹی آئی کی غلطی اسمبلیاں توڑنا نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرنا تھی۔ سب کچھ الیکشن لڑنے کیلئے کیا تھا ہمیں الیکشن مل بھی گیا تھا لیکن ہم نے الیکشن نہ لے کر غلطی کی۔ پی ٹی آئی کو موجودہ الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، بس کچھ لوگ ٹکٹوں کے عوض پیسے کمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں، عمران خان ان کیلئے بڑا خطرہ ہے، یہ اس اتحاد میں کوئی رخنہ ڈالنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اسپیس پیدا کریں اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لائیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات