ایف بی آر کا مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر ایکشن،مشروبات کی مینوفیکچرنگ یونٹس کی نگرانی سخت کر دی

ہفتہ 9 اگست 2025 13:40

ایف بی آر کا مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر ایکشن،مشروبات کی مینوفیکچرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مشروبات کی مینوفیکچرنگ یونٹس کی نگرانی سخت کر دی ، لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں متعدد فیکٹریوں پر چیکنگ کے لیے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کی ہدایات پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ئکے سیکشن 40بی کے تحت سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے ذمہ دار افسران یونٹس میں موجود رہیں گے۔متعدد افسران کے نام مانیٹرنگ کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ گوداموں اور پیداواری یونٹس کی جانچ پڑتال ہو سکے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا اور ٹیکس چوری کے امکانات کو کم کرنا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ اس مانیٹرنگ سے نہ صرف ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن ہو گی بلکہ مارکیٹ میں شفافیت بھی بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :