چہلم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر استور

ہفتہ 9 اگست 2025 13:42

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر چہلم امام حسینؑ کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وزیر نیک عالم،اسسٹنٹ کمشنر استور، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے کہا کہ چہلم کے موقع پر تمام درکار انتظامات کیے جائیں گے، جلوس کے روٹ کی صفائی کو ایک روز قبل مکمل کیا جائےتاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ چہلم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی اور کسی بھی شرپسند کو پُرامن ماحول خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےۓگی۔ کمشنر استور نے کہا کہ جلوس اربعین کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کی جائےگی اور ایمبولینسز موقع پر موجود رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنے ذمے ٹاسک کو بروقت انجام دیں تاکہ عین وقت پر کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔\378

متعلقہ عنوان :