آئی سی ٹی پولیس کا شہزاد ٹاؤن کی حدود میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن،گھروں،گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا

ہفتہ 9 اگست 2025 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے ہفتے کے روز تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے عظیم الشان سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ کارروائی آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 132 افراد، 87 گھروں، 23 موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں مجموعی سکیورٹی بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی کارروائیاں ضلعے کے مختلف سیکٹرز میں جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ افراد، لینڈ مافیاز اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔