وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی

گرمی میں اضافے کی وجہ سے چھٹیوں میں توسیع کی گئی، رانا سکندر حیات خان

ہفتہ 9 اگست 2025 15:24

وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میںاسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے حکومت پنجاب کے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں صوبہ بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا تاہم ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔