اپولو 13 مشن کے کمانڈر جِم لویل97 سال کی عمر میں چل بسے

ان کی زندگی ناسا، خلا اور انسانی حوصلے کی ایک روشن مثال ہے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 9 اگست 2025 15:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)1970 کے تاریخی اپولو 13 مشن کی قیادت کرنے اور ایک ممکنہ سانحے کو ناسا کی سب سے بڑی کامیابیوں میں بدلنے والے معروف امریکی خلا باز جِم لویل 9 اگست 2025 کو 97 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا، جم کے حوصلے، قیادت اور ثابت قدمی نے نہ صرف قوم کو چاند کی جانب بڑھنے میں مدد دی، بلکہ ایک انتہائی نازک موقع پر، جب مشن ناکامی کے دہانے پر تھا، اسے ایک کامیاب بقا کی کہانی میں تبدیل کر دیا۔ ہم ان کی موت پر سوگوار ہیں، لیکن ان کی غیر معمولی خدمات کا جشن بھی مناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :