اینٹی ریپ قانون کے غلط استعمال کے خلاف سرگودھا پولیس کی کارروائی جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 16:59

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اینٹی ریپ قانون کے غلط استعمال کے خلاف سرگودھا پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اینٹی ریپ قانون حکومت پنجاب کا جاری کردہ ایک اہم قانون ہے جو خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جنسی جرائم کے خلاف فوری اور مؤثر انصاف کی راہ ہموار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے، بعض افراد اس قانون کو ذاتی رنجش، دباؤ یا انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث اصل متاثرین کے لیے انصاف کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران 30 ایسے مقدمات سامنے آئے جن میں ریپ کے قانون کا غلط استعمال کیا گیا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ مقدمات جھوٹ پر مبنی تھے اور ذاتی دشمنی، دباؤ یا انتقامی کارروائی کے تحت درج کرائے گئے۔سرگودھا پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اینٹی ریپ قانون کے تحت 30 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :