Live Updates

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 9 اگست 2025 21:20

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات