بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 9 اگست 2025 22:16

بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 5رکنی گروہ گرفتار، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایت پر ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی، ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 5رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد 9ایم ایم پستول، 2عدد ٹی ٹی پستول 30بوربمعہ 13رائونڈز، نقدی، موبائل فونز اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد ولد محمد سعید، محمد جمیل ولد محمد مصطفی، محمد سعید خان ولد محمد فرید، محمد عثمان ولد محمد اسلم، جہانگیر ولد مجیب الحق شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :