اسلام آباد میں بری امام کا سالانہ عرس جاری ،عرس میں ملک بھر سے آنے والے زائرین کی شرکت

ہفتہ 9 اگست 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بری امام کا سالانہ عرس جاری ہے،عرس میں ملک بھر سے آنے والے زائرین شرکت کر رہے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے سی سیکرٹریٹ موقع پر ہمہ وقت موجود ہیں جبکہ اے سی نیلور اور اے سی سٹی کی جانب سے بھی انتظامی امور کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق زائرین کے لیے پارکنگ کے الگ سے انتظامات کئے گئے ہیں، لنگر کی تیاری سے لیکر تقسیم تک سارے عمل کی نگرانی کی جارہی ہے،آنے والے زائرین کو جامع تلاشی کے بعد دربار میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ عرس کے دوران دربار کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، عرس کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

ڈی سی اسلام آباد اور اے ڈی سی جنرل کی جانب سے دربار کے مختلف اوقات میں دورے کئے گئے ۔اے ڈی سی ایسٹ نے محکمہ اوقاف کی جانب سے لنگر کی تیاری کا جائزہ لیا۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز بھی لنگر کی انسپکشن کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے عرس کے اختتام تک کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :