لاہور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

ْملزمان شعیب اور زبیر نے مانگا منڈی میں 13 سا ل کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس

اتوار 10 اگست 2025 12:15

لاہور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست 2025ء ) لاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کیدوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی تاہم سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے، دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، ملزمان شعیب اور زبیر نے مانگا منڈی میں 13سا ل کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ شواہد کو قانونی طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے باقاعدہ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ معاشرے میں خواتین اور بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔